وفاقی دارالحکومت میں موسم بہار کی آمد کے موقع پر مختلف اقسام کے

تین لاکھ سے زائد پھولوں کے پودے لگائے جائیں گے، سی ڈی اے

جمعہ 4 مارچ 2016 17:09

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں موسم بہار کی آمد کے موقع پر مختلف اقسام کے تین لاکھ سے زائد پھولوں کے پودے لگائے جائیں گے تاکہ شہر کے حسن کو دوبالا کیا جا سکے اور اس کی سرسبز حیثیت کو فروغ دیا جا سکے۔ سی ڈی اے نے مختلف تین لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے بھی مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک ٹیچر سعدیہ حامد نے کہا کہ میں جب بھی تازہ ہوا کے لئے کسی پارک جاتی ہوں تو میری اولین ترجیح شہر کا خوبصورت ماحول ہوتا ہے اور موسم بہار سب سے خوبصورت موسم ہے جو نہ صرف انسانوں بلکہ دیگر تمام مخلوق کو خوشی کا احساس دلاتا ہے۔ موسم بہار میں شجرکاری کی مہم کے دوران سی ڈی اے دیہی علاقوں میں دو لاکھ 25 ہزار پودے اور شہری علاقوں میں 75 ہزار پودے لگائے گا۔ مختلف پارکوں اور بڑی ہائی ویز کی گرین بیلٹس کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :