پیمرا نے وفاقی وزیر خزانہ پر انتہائی ہتک آمیز، بے بنیاد الزامات لگانے پر

ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف شکایت مزید کارروائی کے لئے کونسل آف کمپلینٹس کو بھجوا دی

جمعہ 4 مارچ 2016 17:09

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء) پیمرا نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قانونی مشیر کی اے آر وائی نیوز چینل کے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے 19 فروری 2016ء کو 10 بجکر 5 منٹ پر نشر کردہ پروگرام میں وفاقی وزیر خزانہ کے خلاف انتہائی ہتک آمیز، بے بنیاد الزامات لگانے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ شکایت کونسل آف کمپلینٹس کو مزید فیصلے کے لئے بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

دائر کردہ شکایت میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے جان بوجھ کر بدنیتی پر مبنی پروگرام جو حقائق سے بالکل عاری تھا، میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف جھوٹے، بے بنیاد اور غلط الزامات لگا کر ان کی شہرت کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس کی بناء پر پیمرا سے قوانین کے تحت کارروائی کی درخواست کی گئی ہے لہذا پیمرا نے مذکورہ شکایت کا اپنے قوانین کے تحت نوٹس لیتے ہوئے اسے مزید کارروائی کے لئے کونسل آف کمپلینٹس بھجوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :