کراچی، ساؤتھ زون پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن ،106ملزمان گرفتار

جمعہ 4 مارچ 2016 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) ساؤتھ زون پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن ،106ملزمان گرفتار، بم سمیت جدید اسلحہ ، منشیات ، ہککا شیشہ اور دیگر سامان برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد کی اہدایت پر ساؤتھ زون کے 20 تھانوں بغدادی ، آرٹلری میدان، صدر ، سول لائن ، پریڈی ، فرئیر، کلفٹن ، بوٹ بیسن ، درخشاں ، ڈیفنس ، جیکسن ، سٹی کورٹ ، عید گاہ میٹھادر ، کھادار ، سٹی کورٹ ، محمود آباد ، گزری ، ڈاکس اور گارڈن پولیس نے دہشت گردوں ، ٹارگٹ کلرز ، ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل ،جرائم پیشہ اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کے دوران مجموعی 106 ملزمان کو گرفتار کرکے بعض ملزمان سے ایک ہینڈ گرنیڈ ، 2 کلاشنکوف ، ایک ریپٹر گن 6 پستو ل ، 8میگزین درجنوں کارتوس، 7 ہککا شیشہ 4 گیس سلنڈر ، 3 کلو گرام چرس ، وارداتوں میں لوٹا ہوا مال ، اور دیگر سامان برآمد کرلیا ، علاوہ ازیں گرفتار شدگان میں دہشت گرد ، ٹارگٹ کلرز ، ڈکیت واسٹریٹ کرمنل ، جرائم پیشہ ، مفرور واشتہاری اور دیگر مقدمات میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :