پاک امریکا مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کا ذکر پاکستان کی شاندار ترین کامیابی ہے، یہ پاک امریکا سفارتکاری میں اہم ترین مرحلہ ہے

بھارت کے ایک اہم سابق سفیر ایم کے بھدرا کمار کا بلاگ میں اظہارخیال

جمعہ 4 مارچ 2016 16:50

واشنگٹن ۔ 4 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء) بھارت کے ایک اہم سابق سفیر ایم کے بھدرا کمار نے کہا ہے کہ پاک امریکا مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کے مسئلہ کا ذکر پاکستان کی ایک شاندار ترین کامیابی ہے اور یہ پاک امریکا سفارتکاری میں اہم ترین مرحلہ ہے۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے بھدرا کمار کے بلاگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے اعلامیہ میں امریکا نے کشمیرکا ذکر شامل کرنے کی خواہش کا خاطرخواہ احترام کیا جو کہ بلا شبہ پاکستان کی سفارتی سطح پر بہت بڑی کامیابی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے مابین حال ہی میں پاک یو ایس سٹرٹیجک ڈائیلاگ ہوا جس کے اختتام پرجاری اعلامیہ میں امریکا اور پاکستان نے کشمیر سمیت دیگرحل طلب مسائل کے پرامن حل کیلئے باقاعدہ مذاکرات کی ضرورت و اہمیت پر زوردیا۔

(جاری ہے)

مشترکہ اعلامیہ کے بیان میں اس بات پر بھی زوردیا گیا کہ خطہ میں تمام فریقوں کو کشیدگی میں کمی کیلئے اشتراک کار سے کام کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ صبروتحمل سے کام لینا چاہئے ۔

بھارتی سفیر نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ امریکا کے ساتھ ادارہ جاتی سالانہ سٹرٹیجک مذاکرات کے ایجنڈا میں پاکستان نے کشمیرکا مسئلہ بھی شامل کروالیا جو کہ پاکستان کی بہت بڑی اور شاندار کامیابی ہے اور اس کے اثرات پاکستان کے حق میں بہت مثبت اور گہرے ہونگے اور یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کا مسئلہ نمایاں طورر پر شامل کرنے کی اجازت دی ہے ، امریکا نے پاکستان کی طرف سے کشمیر کے مسئلہ کو ایجنڈا میں شامل کرنے کی خاطرخواہ پذیرائی دی ۔

”ویک اپ پی ایم مودی اوباما کالنگ“ کے نام سے لکھے گئے بلاگ میں سابق بھارتی سفیر ایم کے بھدرا کمار نے پاک امریکا مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان کی کئی کامیابیوں کا ذکرکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :