ایوان بالا میں فیڈرل لاجز کی مرمت اور عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی پر قرارداد منظور

جمعہ 4 مارچ 2016 16:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) ایوان بالا میں فیڈرل لاجز کی مرمت اور عملے کی تنخواہوں کو باقاعدگی سے ادائیگی پر قرارداد کو منظور کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے فیڈرل لاجز کی عمارت کی مرمت اور عملے کی تنخواہوں کو باقاعدگی سے ادائیگی پر ایک قرارداد پیش کی گئی جس کو ایوان نے منظور کرلیا ۔ اس موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ فیڈرل لاجز کے عملے کو کافی عرصہ سے تنخواہیں باقاعدہ طور پر ادا نہیں کی جارہی ہیں اس حوالے سے ایوان بالا حکومت کو سفارش کرے کے فیڈرل لاجز کے عملے کی تنخواہوں کو بروقت طور پر یقینی بنانے کے ساتھ فیڈرل لاجز کی عمارت کی مرمت کو بھی یقینی بنایا جائے

متعلقہ عنوان :