نئے سری لنکن ہائی کمشنر کی طارق فاطمی سے ملاقات

دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

جمعہ 4 مارچ 2016 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) پاکستان میں سری لنکا کے نئے ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ جئے ناتھ لیکاکے تاگوداگے نے وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

طارق فاطمی نے پاکستان میں سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان اعلیٰ قیادت کے حالیہ رابطوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے جس سے تعاون کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں انہوں نے سری لنکن ہائی کمشنر کو انسداد دہشتگردی کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا سری لنکن ہائی کمشنر نے اس موقع پر پاکستان میں ان کے پرجوش خیر مقدم پر شکریہ ادا کیا