لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس کے نارو اورہتک آمیز رویہ کا نوٹس لے لیا

جمعہ 4 مارچ 2016 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) رانا ضیاء عبدالرحمن صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، سردار طاہر شہباز خاں نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، محمد انس غازی سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور سید اسد بخاری فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے معزز ممبرلاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ساتھ مقصود گجر ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس (سی ڈویژن) کے ناروا اور ہتک آمیز رویہ کا سخت نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سی سی پی او سے مطالبہ کیا کہ متاثروکیل صاحب کی طرف سے گزاری گئی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او مقصود گجر کے خلاف فی الفور محکمانہ کاروائی عمل میں لا کر ممبرلاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی دادرسی کریں۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ،ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس (ڈویژن سی) مقصود گجر کے وکلاء کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اور پولیس گردی پر سراپا احتجاج ہے اور محکمہ پولیس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ آئندہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران کے ساتھ کسی قسم کا نازیبا رویہ اختیار نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :