سندھ عالمی یتیم خانہ ،مردم شماری میں دوسرے صوبوں کی عوام کو شامل نہ کیا جائے،قادر مگسی

جمعہ 4 مارچ 2016 16:38

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) سندھ عالمی یتیم خانہ بناہوا ہے جس میں پورے ملک کے عوام رہائش پذیرہیں،سندھ میں مردم شماری مسئلے پردوسرے صوبوں کی عوام کواس میں شامل نہ کیاجائے،ان خیالات کااظہارسندھ ترقی پسندپارٹی کے مرکزچیئرمین ڈاکٹرقادرمگسی نے شہدادپور کے نوائی گاؤں لال بخش باگرانی میں ترقی پسندتعلقہ شہدادپور کے صدرمیرخادم باگرانی کے چچاکی وفات پرفاتحہ خوانی کے بعد میڈیاسے گفتگوکے دوران کیا،اس موقع پرڈاکٹر حمید میٹھی،صالح جونیجو،اوردیگرموجود تھے۔