پنجاب حکومت نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے پنجاب کےعوام کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا آغازکردیا ہے،ای خدمت مرکز کے نام سے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے،ابتدائی مرحلے میں ون ونڈو آپریشن راولپنڈی اور سرگودھا سمیت 3 شہروں میں شروع کیاگیا،3 سال پر محیط اس منصوبے کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،سافٹ ویئرصوبے میں جاری نیشنل ایکشن پلان کو کامیاب بنانے میں مددگار ثابت ہو گا.ذرائع پنجاب حکومت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 مارچ 2016 16:30

پنجاب حکومت نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے پنجاب کےعوام کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2016ء) پنجاب حکومت نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے پنجاب کےعوام کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا آغازکردیا ہے، ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنےکیلئے ای خدمت مرکز کے نام سے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے،ابتدائی مرحلے میں ون ونڈو آپریشن راولپنڈی اور سرگودھا سمیت 3 شہروں میں شروع کیاگیا.ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق ڈیٹا جمع کرنے کے لیے خصوصی سافٹ ویئر تیارکر لیا گیا، سافٹ ویئرصوبے میں جاری نیشنل ایکشن پلان کو کامیاب بنانے میں مددگار ثابت ہو گا.

(جاری ہے)

یہ سافٹ ویئر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا تیار کردہ ہے. ذرائع نے کہا کہ شہریوں کو سروس کی فراہمی کے ساتھ انکے کوائف ڈیٹا ویئر ہاؤس میں جمع ہونگے.دہشتگردی یاواردات میں مطلوبہ شخص کی نشاندہی میں ویئرہاؤس میں جمع ڈیٹا مددگار ثابت ہو گا. ای مرکز سے خدمات حاصل کرنے والوں سے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جا رہی.3 سال پر محیط اس منصوبے کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں.ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سافٹ ویئر کی مدد سے عوام کے شناختی کارڈ،ڈومیسائل،ڈرائیونگ لائسنس،لینڈریکارڈ سمیت13سہولتیں ایک جگہ ملیں گی.

متعلقہ عنوان :