کراچی ، واٹر پمپ چورنگی پر قائم پل میں دراڑ پڑنے سے ٹریفک جام ،عوام کو شدید مشکلات

جمعہ 4 مارچ 2016 16:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) کراچی میں واٹر پمپ چورنگی پر قائم پل میں دراڑ پڑنے سے ٹریفک جام ہوگیا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، دراڑ پڑنے کے بعد شہریوں کو آمد و رفت میں رکاوٹ ہوئی ، دوسری جانب ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر کے قریب سیوریج کی بندش سے سڑکوں پر گٹروں کا گندا پانی کھڑا ہوگیا جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

(جاری ہے)

شہری شدید پریشانی کے عالم میں انتظامیہ کا انتظار کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :