فیصل آباد، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ، ایک ملزم گرفتار ، 33 لیٹر شراب برآمد

جمعہ 4 مارچ 2016 15:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 33 لیٹر شراب برآمد کرلی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج آن لائن کے مطابق سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثرکی ہدایت پر تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپے مارکر بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان لیاقت اور محمد شاہد کو گرفتار کر لیا اور اسکے قبضہ سے33لیٹر شراب برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمات نمبر127,128/16جرم 3/4امتناع منشیات تھانہ ڈجکوٹ میں درج رجسٹر کر لیا۔

(جاری ہے)

سی پی او فیصل آبا د نے تمام ایس ایچ اوزکو ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے اور سرکل افسران منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کی خود سپرویژن کریں سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے ۔منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں ،ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو پاک اور صاف معاشرہ مہیا کرنا ہے جو ہماری اولین ذمہ داری ہے

متعلقہ عنوان :