حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں سیاقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ‘مفتاح اسماعیل

جمعہ 4 مارچ 2016 14:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں سے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ معاشی ترقی اور برآمدات کے فروغ سے لوگوں کیلئے روزگار کی فراہمی کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک کی تقدیر بدل دے گی۔انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زوردیا کہ وہ قومی مفاد کے منصوبوں پرسیاست کرنے سیگریز کریں۔

متعلقہ عنوان :