مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائی کمی کے باعث 2 بچے دم توڑ گئے

جمعہ 4 مارچ 2016 14:57

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) تحصیل مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائی کمی کے باعث 2 بچے دم توڑ گئے۔اطلاعات کے مطابق ضلع تھرپارکرکی تحصیل مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائی قلت اوردیگرامراض کے باعث 2 بچے چل بسے جس کے بعد رواں سال کے ابتدائی 64 روز کے دوران انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 204 ہوگئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ سال تھرپارکر کی چاروں تحصیلوں مٹھی،چھاچھرو،ڈیپلو اورننگرپارکر میں سینکڑوں بچے غذائی کمی کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :