نامعلوم افراد تو سنے تھے نامعلوم پارٹیاں بننا شروع ہوگئیں ‘ شہلا رضا

جمعہ 4 مارچ 2016 14:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہاہے کہ نامعلوم افراد تو سنے تھے اب نامعلوم پارٹیاں بننا شروع ہوگئیں۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی سے اجلاس سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا نے کہاکہ مصطفی کمال نے ہوم ورک اچھا نہیں کیا تھا ایسے بہت سے ڈرامے دیکھے ہیں ‘نامعلوم افراد تو سنے تھیاب نامعلوم پارٹیاں بننا شروع ہوگئیں، پاکستان کے جھنڈے کو پارٹی کا جھنڈا نہیں بنایا جاسکتا ‘ جھنڈے کو پارٹی جھنڈے کے طور پر استعمال کرنا جرم سمجھتے ہیں ‘سیکیورٹی اداروں کو اس معاملے پر کارروائی کرنی چاہیے۔

شہلا رضا نے بتایا کہ مصطفی کمال کے سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک اوردیگر لوگوں پرالزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے ‘پیپلزپارٹی نے پہلے بھی سہولت کار کی مخالفت کی اور آج بھی مخالفت کرتی ہے جن لوگوں نے سہولت کار کا کردار ادا کیا ان کو مصطفی کمال بھول گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :