بہاولپور ‘ برف بنانے والے کارخانے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 6افراد زخمی

جمعہ 4 مارچ 2016 14:57

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) بہاولپور میں برف بنانے والے کارخانے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 6افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قائم پور کی بستی منظور آباد میں برف بنانے والے کارخانے میں امونیا گیس سلنڈر پھٹ گیا ‘ کارخانے سے ملحقہ بستی میں 5خواتین سمیت ایک بچہ زخمی ہوگیا زخمیوں کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ‘امونیا سلنڈر پھٹنے سے علاقے میں امونیا گیس پھیل گئی۔

متعلقہ عنوان :