Live Updates

مصطفی کمال کے الزامات، پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مارچ 2016 14:56

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مارچ 2016ء) : سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی جانب سےایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر عائد کیے گئے الزامات کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے ان الزامات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے ذریعے بنایا جائے۔ اور جوڈیشل کمیشن ایسا ہو جس کی مثالیں عرصہ دراز تک دی جائیں ۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مصطفیٰ کمال نے جو الزامات لگائے ہیں ان کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ انہوں نے کہا مصطفیٰ کمال کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے اسکی باقاعدہ تحقیقات کی جانی چاہئیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات