ایوان بالامیں فیڈرل لاجز کی مرمت اور فیڈرل لاجز کے ملازمین کو تنخواہوں کی باقاعدگی سے ادائیگی سے متعلق قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری

جمعہ 4 مارچ 2016 14:40

اسلام آباد ۔4 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء) سینٹ نے فیڈرل لاجز کی مرمت اور فیڈرل لاجز کے ملازمین کو تنخواہوں کی باقاعدگی سے ادائیگی سے متعلق قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔ جمعہ کو سینیٹر فرحت اللہ بابر نے قرارداد پیش کی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اس بات کی سفارش کرتا ہے کہ فیڈرل لاجز کی حالت کو بہتر بنایا جائے۔ ملازمین کو باقاعدگی سے تنخواہیں ادا کی جائیں۔ حکومت فیڈرل لاجز کے ملازمین کے لئے ماہانہ کی بجائے سالانہ کی بنیاد پر تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فنڈز اور فیڈرل لاجز کی مرمت کے لئے ترجیحی بنیاد پر فنڈز جاری کرے ، وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کو ہدایت کی جائے کہ وہ فیڈرل لاجز کی مرمت کو یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :