پشاور کے علاقے صمد آباد میں گیس کی پائپوں سے تیل نکلنے لگا

دو ہفتوں سے گیس غائب ہونے سے پریشان علاقے کے مکین تیل بیچ کر گزارا کرنے لگے

جمعہ 4 مارچ 2016 14:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) پشاور کے علاقے صمد آباد میں گیس کی پائپوں سے تیل نکلنے لگا ‘دو ہفتوں سے گیس غائب ہونے سے پریشان علاقے کے مکین تیل بیچ کر گزارا کرنے لگے۔

(جاری ہے)

درجنوں رہائشی مکانات پر مشتمل پشاور کا نواحی علاقے صمد آباد گذشتہ 2ہفتوں سے گیس کی قلت کے مسئلے سے دوچار ہے ‘ علاقہ مکینوں کے مطابق گیس لائنوں سے پہلے ہوا نکلتی تھی ‘اب تیل ٹپکنے لگا ۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ہر گھر میں روزانہ ڈیڑھ سے دو لیٹر تک موبل آئل جمع ہوتا ہے جسے بوتلوں میں بھر کر لوگ بیچنے لگے ہیں۔صمد آبا دمیں گیس نہ ہونے کی بارہاشکایت کے باوجود شنوائی نہ ہوئی تاہم اس مسئلے نے چھپے خزانے کا پتہ دیدیا جو علاقے کی ترقی کیلئے نئی راہیں کھول سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :