سپریم کورٹ نے دلائل کے بعد پی پی 78جھنگ سے متعلق انتخابی عذرداری کا فیصلہ محفوظ کرلیا

الیکشن ٹریبونل نے پی پی 78 میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا

جمعہ 4 مارچ 2016 14:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے دلائل کے بعد پی پی 78جھنگ سے متعلق انتخابی عذرداری کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔پی پی 78 جھنگ سے متعلق انتخابی عذرداری کی سماعت جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی۔ الیکشن ٹریبونل نے پی پی 78 میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن )کی رکن صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔

شیخ محمد یعقوب کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے۔ شیخ محمد یعقوب کی جگہ انکی اہلیہ نے کاغذات جمع کرائے اور انتخابات جیت گئیں ‘الیکشن ٹریبونل نے انکے خاوند کے کاغذات کی بنیاد پر راشدہ یعقوب کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیدیا سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن )کی ایم پی اے راشدہ یعقوب کی رکنیت حکم امتناعی پر بحال کر دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :