ہماری وجہ سے شہر کے حالات کشیدہ نہیں ہوں گے ، ملک بھر سے ناقابل یقین رسپانس آیا ہے، تمام فون کالز کا جواب نہ دے سکنے پر معذرت خواہ ہیں۔ سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مارچ 2016 14:17
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مارچ 2016ء): سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہماری وجہ سے شہر کے حالات کشیدہ نہیں ہوں گے، متحدہ سے پوچھیں اگر حالات خراب کرنے ہیں، اللہ ان کو ہدایت دے، مجھے نہیں لگتا کہ ان کو ہدایت آئے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لوگ ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ بتائیں کیا کرنا ہے؟میرا پوائنٹ ہے کہ صرف سچ بولیں۔
تمام دنیا میں ہمارا پیغام پہنچانے پرمیڈیا کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بڑا نام نہیں سب کو دعوت دی ہے۔پاکستان کے کونے کونے سے نا قابل یقین رسپانس آ رہا ہے ۔تمام فون کالز کا جواب نہ دے سکنے پر معذرت خواہ ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کی ڈیولپمنٹ یہی ہے کہ ہم فون کالز کو نہیں سنبھال پا رہے۔میرے لیے کوئی باغی یا وفادار نہیں ، سکیورٹی خدشے کے سوال پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مجھے اتنے ہی سکیورٹی خدشات ہیں جیسے پاکستان میں عام آدمی کو ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.