اختیارات نچلی سطح تک دینے میں صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے‘ ضلع ناظم اعلیٰ صوابی

جمعہ 4 مارچ 2016 14:17

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء ) حاجی امیر الرحمان ضلع ناظم اعلیٰ صوابی نے کہا ہے کہ آئندہ عوام بھر پور منڈیٹ دے گی اختیارات نچلی سطح تک دینے میں صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے آئے دن رولز آف بزنس میں تبدیلی لاکر اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کرتا ہے تبدیلی کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں نے صوبہ کوترقی کی راہ سے ہٹا دیا پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں سے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو باچا خان کے قافلے میں خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار ضلعی کونسلر محمد سلیم لالہ ٹوپی شرقی کے منعقدہ کردہ شمولتی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا جلسہ کی صدارت سابق ناظم محمد ہمایون نے کی جلسہ میں ٹوپی کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی قاری انوارالحق نے تلاوت سے آغاز کیا گل اسلم نے اتقبالیہ پیش کیا اس موقع پر ضلعی کونسلر محمد سلیم لالہ ٹوپی شرقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے پختون قوم کیلئے 1910سے باچہ خان کی قیادت میں قربانیاں دی اور خود 35سال پختونوں کے حقوق اور اتفاق کیلئے انگریزوں کے ہاتھوں جیلیں کاٹی ایک سازش کے تخت پختون خوا کو سیاسی ٹسٹ گاہ بنادیا گیا ہے پنجاب سے ایک شخص تبدیلی کے نام پر آکر ہمارے جزباتوں سے کھیل جاتے ہیں اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکریٹری اشفاق خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت اختیارات نچلی سطح کو منتقل کرنے میں مخلص نہیں آئے روز رولز آف بزنس میں تبدیلیاں لاکر عوام کو پریشان کررہے ہیں اب عوام کو بھی ادراک ہوچکا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ محض خواب ثابت ہوا کرپشن ،لاقانونیت عام اور اپنوں کو نوازنے کاسلسلہ عروج پر ہے لیکن اب پختون قوم بیدار ہوچکی ہے اور صوبہ کی ترقی پختون قوم کی یکجہتی کیلئے اپنا راستہ عوامی نیشنل پارٹی کے قافلے کیساتھ کرنے کا عزم کرچکی ہے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری محمد اسلام خان نے جلسہ سے خطاب کے دوران کہا کہ حیدر خان ہوتی جب وزیر اعلیٰ تھے اس وقت سیلاب ، زلزلہ اور دہشت گردی نے صوبہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا لیکن عوامی نیشنل پارٹی کی انتھک محنت اور عوام دوستی کے بدولت قوم سے بندوق چھین کر نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم تھمادیا 9یونیورسٹیاں اور سینکڑوں کالجز بنادئے صوبہ کو پہچان دیا این ایف سی ایوارڈ کا تاریخی معاہدہ کیا دہشت گردی کے خلاف بھر پور مہم چلائی جس میں اپنی قیادت تک قربان کیا حاجی امیر الرحمان ضلع ناظم صوابی و ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام اب عوامی نیشنل پارٹی کے دور واپس لانے کی دعائیں مانگ رہے ہیں ضلع کے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بھی تعلیم کو اولین ترجیح دیا ہے ستوری د صوابی پیکج کے زریعے میٹرک کے امتحام میں پچاس ٹاپ طلباء 25سے 50ہزار روپے جبکہ ایف اے ایف ایس سی میں نمایاں کامیابیاں پانے والے طلباء 50ہزار روپے دئے جائیں گے اسی طرح اعلیٰ تعلیم کیلئے ضلعی اسمبلی نے محدود وسائل میں 50لاکھ گرانٹ مختص کیا ہے اس وقت صوابی صوابی ڈیموکریٹک الائنس کے تعاون سے حقیقی تبدیلی کا سفر متعین کررکھا ہے جب کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنی عوامی خدمات کی بدولت صوابی میں اپنا مقام سب پر بلند کرچکا ہے اس موقع پر بلدیاتی کونسلران پی ٹی آئی صفدر امان ، برادر خان سابق کونسلر اقبال محمد ،سکندر زمان، لیاقت خان اور دیگر نے ناظم کے ہاتھوں سے سرخ ٹوپی پہن کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جب کہ اس موقع پر این وائی یو کے نوجوانوں نے سرخ ٹوپیاں پہن کر باضابطہ نیشنل یوتھ آرگنائزیشن ٹوپی قائم کردی اس سے قبل ناظم نے سلیم لالہ اور سید ظاہر شاہ کے ہمراہ ٹوپی ہسپتال کا دورہ کیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی مقامی آبادی پہاڑ کی جانب ایمرجنسی گیٹ تعمیر کریں اور ساتھ برساتی نالہ کو سابقہ طریقہ سے راستہ دیں تاکہ فلڈ کی وجہ سے مکانات اور ہسپتال دیوار محفوظ ہوسکیں ۔