صوبائی حکومت عوامی نمائندوں کو جلد ترقیاتی فنڈز کی فراہمی ممکن بنائے،عرفان اللہ آفریدی

جمعہ 4 مارچ 2016 12:50

پشاور۔04 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء )یو سی 11 نیبر ہوڈ 31 کے ناظم عرفان اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ یو سی میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور عوام کو درپیش مسائل کا جلد ہی خاتمہ ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

اپنے حجرے میں علاقے کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات کا احساس ہے اور اس کے حل کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ آفریدی گڑھی میں جلد ہی پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز کی جلد از جلد فراہمی کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں تاکہ جاری ترقیاتی منصوبے بروقت تکمیل تک پہنچ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں صفائی کی صورتحال بھی بہتر بنائی جا رہی ہے تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول میسر آئے ‘ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں مختص کئے گئے مقامات پر ہی گندگی پھینکیں جبکہ گلی کوچوں میں گندگی پھیلانے سے گریز کریں۔