راشد علی شاہ ایپکا پبلک ہیلتھ پشاور کے صدر منتخب

جمعہ 4 مارچ 2016 12:45

پشاور۔04 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء ) ایپکا پشاور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ یونٹ پشاور کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

. اجلاس میں چیف انجینئر نارتھ ‘ ساؤتھ ‘ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرکل پشاور ‘ پی ایچ ای ڈویژن پشاور اور فاٹا کے کلرکوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر سید راشد علی شاہ صدر ‘ نوشاد خان نائب صدر ‘ صدر عالم سینئر نائب صدر ‘ فلک زیب خان جنرل سیکرٹری قاضی طارق ڈپٹی سیکرٹری ‘ صالح محمد فنانس سیکرٹری اور ارباب ظفر اللہ آفس سیکرٹری چن لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :