آل سبجیکٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن کا سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کو ٹائم سکیل دینے کا مطالبہ

جمعہ 4 مارچ 2016 12:44

نوشہرہ۔04 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء ) آل سبجیکٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن ضلع نوشہرہ نے سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کو ٹائم سکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آل سبجیکٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن ضلع نوشہرہ کا اجلاس گورنمنٹ انگلش میڈیم ہائی سکول نمبر دو نوشہرہ کینٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ممریز خان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر پریس سیکرٹری ہستم خان سینر ایس ایس فضل عالم سمیت ضلع بھر کے ایس ایس اساتذہ نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت ایس ایس اساتذہ کو ٹائم سکیل دینے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔ ٹائم سکیل نہ دینے کی وجہ سے ایس ایس اساتذہ کوگریڈ سترہ سے اٹھارہ میں دس سے بارہ سال تک ملازمت کرنی پڑتی ہے جو کہ ایس ایس اساتذہ کے ساتھ ناانصافی ہے۔انھوں نے صوبائی حکومت سے ون سٹیپ پروموشن، جدید ٹائم سکیل اور ایس ایس اساتذہ کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے جائز حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :