اراضی تنازعہ پر فائرنگ ، پراپرٹی ڈیلر قتل

جمعہ 4 مارچ 2016 12:44

مردان۔04 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء ) مردان کے شیخ ملتون ٹا ؤ ن میں اراضی کے تنازعہ پر تین ملزمان نے فائرنگ کر کے پراپرٹی ڈیلر کو قتل کر دیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ شیخ ملتون میں رپورٹ درج کرتے ہوئے مقتول کی بیوی مسما ة (ر)نے بتایا کہ اس کے شوہرخان زاد گل سکنہ خزانہ ڈھیری کا ملزمان شیر اکبر محمد انور اور طاہر حسین کے ساتھ اراضی کا تنا زعہ چلا آرہا تھا وہ گزشتہ روز کسی کا م کی غرض سے شیخ ملتو ن کے ایس سیکٹر جا رہا تھا کہ ملزما ن نے ان پر فا ئر نگ کر دی جس کے نتیجے میں خان زاد گل موقع پر جا ں بحق ہو گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :