لاہور:نواں کوٹ میں 2 گروپوں میں تصادم،ایک شخص ہلاک

جمعہ 4 مارچ 2016 12:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں دو گروپوں میں ہاتھا پائی کے دوران ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے رستم کالونی میں یونس اور زاہد میں معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا۔دونوں کو صلح کے لیے یو سی چیئرمین کے دفتر بلایا گیا ، جہاں یونس اور اس کے ساتھیوں کی زاہد عرف پپوکے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہو گئی جس کے دوران زاہد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :