پشاور میں اسمگل شدہ سامان کی فروخت کیخلاف کریک ڈاون

جمعہ 4 مارچ 2016 12:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) خیبرایجنسی کے راستے نان کسٹم پیڈ اشیاء کی پشاور اسمگلنگ ایک عرصے سے جاری ہے۔ تاہم اب پشاور پولیس نے اس غیرقانونی کاروبار کو روکنے کیلئے کریک ڈاون شروع کیا ہے جس کے خلاف اس کاروبار سے وابستہ افراد بھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔خیبرایجنسی سے نان کسٹم پیڈ اشیاء کی پشاور شہر کواسمگلنگ کوئی نئی بات نہیں۔

سالوں سے یہ کاروبار چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی کپڑا، کاسمیٹکس، الیکٹرانکس اور دیگر اشیاء ہتھ گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کی ذریعے پہلے پشاورکی کارخانومارکیٹ اور پھر دیگر علاقوں کو سپلائی ہوتی ہیں۔غیر ملکی سامان کے مرکز کارخانومارکیٹ میں 500سے زیادہ لوگوں کا روزگار اس اسمگلنگ سے وابستہ ہے۔ جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے کریک ڈاون شروع کیاتو اس کاروبار سے وابستہ مزدور سراپا احتجاج بن گئے۔

کارخانومارکیٹ میں 70 سیزیادہ مارکیٹیں ہیں۔ جن میں نان کسٹم پیڈ اشیاء بکتی ہیں۔ تاہم ان اشیاء کی پشاور کی دیگر مارکیٹس کو فراہمی پرقانون کی کتابوں میں پابندی ہے۔اسمگلرز سے رشوت لینے کے الزامات سامنے آنے کے بعدکچھ عرصہ کے دوران 10سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو معطل کیاگیا۔ جن میں زیادہ تر اہلکار تھانہ حیات آباد میں تعینات تھے۔

متعلقہ عنوان :