گجرات چیمبر آف کامرس کی سالانہ چھٹی نما ئش کا افتتاح

جمعہ 4 مارچ 2016 12:31

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی چھٹی سالانہ نما ئش کا افتتاح کردیاگیاہے۔صنعتی نما ئش میں پنکھوں،سرامکس،پی وی سی،گارمنٹس،فرنیچر ،پینٹساور دیگر ملکی اور غیر ملکی مصنوعات کے 160اسٹال لگائے گئے ہیں۔بچوں کی تفریح کے لئے جھولے اور کھانے پینے کے لئے فوڈ کورٹ بھی بنا یا گیاہے۔

(جاری ہے)

منتظمین کے مطا بق نمائش میں ہرروزہزاروں افراد شرکت کریں گے، صنعتی نما ئش 7مارچ تک جاری رہے گی جس میں مختلف ممالک کے سفیروں سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء بھی دورہ کریں گے۔ر یشین فیڈریشن کے امبیسٹر Alexey dedov۔ صدر FPCCI اسلام آباد رؤف عالم۔ملک افتخار احمد ڈی سی لیاقت علی چھٹہ اور ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے نمائش کا دورہ کیا اور اس موقع پر گجرات چیمبر کے صدر میاں اعجاز بھی موجود تھے۔