شاہراہ قراقرم کے اطراف نئی تعمیرات پر پابندی عائد

جمعہ 4 مارچ 2016 12:29

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے شاہراہ قراقرم کے دونوں اطراف نئی تعمیرات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ شاہراہ قراقرم کے دونوں اطراف 60 فٹ کی حدود میں مالکان کو تعمیرا ت کا اجازت نامہ نہ جاری کیا جائے۔اس بارے میں اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومتی احکامات کے برعکس تعمیرات کرنے والے مالکان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس پابندی کا اطلاق اس لئے بھی کیا جا رہا ہے کہ چائنا پاکستان راہداری منصوبہ بھی اسی مقام سے گزرنے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :