سی ڈی اے کا اسلام آباد کے شہریوں کو صفائی مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ

جمعہ 4 مارچ 2016 12:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو شہر کو صاف و شفاف اور سرسبز بنانے کی مہم میں شریک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہرمیں ایک جامع آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے اور خدمات کے مختلف شعبوں میں مقامی کمیونٹیز کو بھی شریک کرنے کی منصب بندی کی جارہی ہے جس سے نہ صرف شہر کی صفائی کی صورتحال بہتر ہوگی بلکہ سی ڈی اے اور شہریو ں کے درمیان بہتر روابط بھی استوار ہوں گے ۔

یہ مہم باضابطہ طور پر سیکٹر جی نائن ٹو سے شروع کی جائے گی اس مہم کا مقصد گلیوں ، راستوں ، گرین بیلٹس ، مارکیٹوں اور تفریحی پارکوں کو صاف و شفاف رکھنا ہے اور شہریوں میں آگاہی کا شعو ر اجاگر کرنا ہے

متعلقہ عنوان :