خوراک کے شعبے میں گردشی قرضہ 120 ارب روپے تک پہنچ گیا

حکومت کے پاس کاٹی گئی گندم خریدنے کیلئے وسائل کم پڑ گئے

جمعہ 4 مارچ 2016 12:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) خوراک کے شعبے میں گردشی قرضہ 120 ارب روپے تک پہنچ گیا ، حکومت کے پاس کاٹی گئی گندم خریدنے کیلئے کافی وسائل نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسے میں جبکہ ملک انرجی سیکٹر میں قرضوں کے ساتھ نمٹ رہا ہے فوڈ سیکٹر مزید نیچے کی طرف جارہا ہے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گندم کی اچھی فصل کے باوجود کسانوں کو شدید مالیاتی ضرب لگ سکتی ہے ۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وفاق کے ذمہ پاسکو کو ستر ارب روپے واجب الادا ہیں اور پنجاب کو بھی پچاس ارب روپے ادا کرنا ہیں جو گندم خریداری کیلئے سبسڈی کے طور پر ادا کئے جائینگے دوسری طرف سندھ حکومت بینکوں کو بطور سود ہر ماہ بینکوں کو پچاس کروڑ روپے ادا کررہی ہے جو گندم کی خریداری کے حوالے سے ہے

متعلقہ عنوان :