بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارے کا ٹائر پھٹ گیا ، موت کو قریب دیکھ کر لوگوں‌ میں‌ خوف و ہراس پھیل گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مارچ 2016 12:11

بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارے کا ٹائر پھٹ گیا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مارچ 2016ء): بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پرواز جدہ سے آ رہی تھی کہ ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

پائلٹ نے انتہائی مہارت سے جہاز کی بحفاظت لینڈنگ کروائی ، ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق جہاز کا تمام عملہ اور مسافر محفوظ ہیں۔ تاہم موت کو اتنے قریب سے دیکھنے پر مسافروں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔