امریکا میں کاٹن کی قیمتوں میں کمی

جمعہ 4 مارچ 2016 11:47

نیویارک ۔ 4 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء) امریکا میں کاٹن کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ امریکی میڈیا کے مطابق آئی سی ای فیوچر کے تحت مئی کیلئے کاٹن کی قیمتوں میں 0.18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل کے معاہدے 55.93سینٹ فی پاؤنڈ میں طے پائے۔

(جاری ہے)

ایک مرحلے پر یہ قیمتیں 55.64سینٹ تک بھی پہنچ گئی تھیں۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر74ہزار303 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جبکہ گذشتہ سیشن میں 69ہزار670گانٹھیں فروخت ہوئی تھیں۔