بین الاقوامی منڈیوں میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ

جمعہ 4 مارچ 2016 11:46

کوالالمپور ۔ 4 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء) بین الاقوامی منڈیوں میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز برسا ملائیشیا ڈیری ویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کی قیمتوں میں 0.4سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل کے معاہدے 605.57 ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر49ہزار846 لاٹوں کا کاروبار ہواجن میں سے ہرایک لاٹ 25 ٹن پر مشتمل تھی ۔ ماہرین کے مطابق پام آئل کی مارکیٹ بحالی کی طرف گامزن ہے جس کی بنیادی وجہ رنگٹ کی قدرمیں اضافہ ہے۔