پاکستان میں آئین وقانون کی حکمرانی وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مسلسل جدوجہد کی بدولت ممکن ہوئی ہے، حاجی نعیم صفدرانصاری

جمعہ 4 مارچ 2016 11:45

قصور۔4 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء ) پاکستان میں آئین وقانون کی حکمرانی وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مسلسل جدوجہد کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدرانصاری نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد بحال جبکہ مقامی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کامورال بلندہواہے۔

(جاری ہے)

ریاست کے روشن مستقبل کیلئے آئین افراد اوراداروں سے زیادہ اہم ہوتاہے ۔اپوزیشن کے حامی یادرکھیں یہ باہم الجھنے نہیں بلکہ ملک دشمن قو توں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد اور منظم ہونے کا وقت ہے ۔پاکستان میں جمہوری قوتوں اور سیکورٹی اداروں کے ایک ہونے سے جمہوریت اور امن مشن کو تقویت ملی اورملک میں سیاسی و معاشی استحکام آیا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے وزیراعظم محمدنوازشریف اور اپنے مسیحہ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے جو امیدیں وابستہ کی ہیں وہ 2018ء تک ضرور بار آور ہونگی۔

متعلقہ عنوان :