اسلام آباد : اسلامی نظریاتی کونسل نے پنجاب حکومت کا تحفظ نسواں‌بل مسترد کر دیا’حقوق نسواں‌بل بنانے پر پنجاب اسمبلی کے اراکین کفارہ ادا کریں۔ چئیر مین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مارچ 2016 11:30

اسلام آباد : اسلامی نظریاتی کونسل نے پنجاب حکومت کا تحفظ نسواں‌بل مسترد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مارچ 2016ء) : اسلامی نظریاتی کونسل نے تحفظ نسواں بل مسترد کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دے دیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں اراکین کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کے حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے غیر اسلامی اور غیر شرعی طریقہ کار نامنظور ہے۔

(جاری ہے)

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ حقوق نسواں قانون بنانے پر پنجاب اسمبلی کے اراکین کفارہ ادا کریں۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ قانون خاندانی نظام کی تباہی کا موجب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ برسراقتدار آ کر غیر اسلامی قوانین مرتب کئے ہیں۔مولانا شیرانی نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کو عدم وفاداری کے مرتکب قرار دیتے ہوئے کفارہ ادا کرنے کی تجویز دی۔اسلامی نظریاتی کونسل نے پنجاب اسمبلی کے تحفظ نسواں قانون کو اسلامی طرز زندگی اور عائلی نظام کی آئینی شقوں کے منافی قراردیا۔