کراچی : قائد ایم کیو ایم کی شراب نوشی چھڑوانے کی کیسے کوشش کی؟؟ مصطفی کمال نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مارچ 2016 11:23

کراچی : قائد ایم کیو ایم کی شراب نوشی چھڑوانے کی کیسے کوشش کی؟؟ مصطفی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مارچ 2016ء) : سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں قائد ایم کیو ایم الطاف حسین پر شراب نوشی اور لاشوں کے ڈھیر لگانے سمیت دیگر الزامات بھی عائد کیے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ہم نے 2010ء میں ڈاکٹر عشرت العباد، فاروق ستار اور انیس قائمخانی کے ہمراہ لندن جا کر الطاف حسین کو شراب نوشی چھوڑنے اور مرکز بحالی جوائن کرنے کا کہا، انہوں نے کچھ عرصہ شراب چھوڑی لیکن اس کے بعد حالات پھر سے خراب ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ ہمارے باپ کی طرح تھے ، ہم نے ٹھیک ایسے کیا جیسے بیٹے اپنے باپ کے لیے کرتے ہیں ، مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ قائد ایم کیو ایم نے ہماری بات مانی ، دو سے تین ماہ ٹھیک رہے لیکن بعد ازاں پھر سے وہی شراب نوشی شروع کر دی۔