نیشنل پریس کلب میں صحافیوں کے مرحوم عزیزواقارب کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی قرآن خوانی

جمعرات 3 مارچ 2016 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) نیشنل پریس کلب کے زیراہتمام جمعرات کو صحافی اور ان کے عزیزواقارب جو رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی قرآن خوانی اور دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

دعا میں راجہ اصغر (ڈان)، محمد عمران (دنیا) کی والدہ، غلام مصطفی سواتی (ڈیلی یارن) کی والدہ، مجاہد بھٹی (آواز قلم) کے بھائی اور عامر سلطان بھٹی (آواز قلم) کے والد ، لیاقت علی (خیبر ٹی وی) کے والد اور والدہ، ریاض تھہیم (نیو ٹی وی) کے چچا اور سسر، سلیمان صدیق (APP)کے والد ، اظہار نیازی (نیوز مارٹ) کے سسر ، رفیع شہزاد بھٹہ (نیوز مارٹ) کی نانی ، میاں اصغر حسین (ڈپلومیٹ فوکس) کی ساس ،سلمان صدیق (اے پی پی)کے والد، یاسین ہاشمی (بزنس پلس) کی ساس ، وحید عباسی (مسلمان) کے چچا اور فرح ناز(ممبرگورننگ باڈی) کی بھابھی کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعائے مغفرت کی جائے گی۔

دعا میں عزیزواقارب اور صحافیوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :