ایم کیو ایم کے خلاف الزامات پہلے بھی لگتے رہے،سعید غنی

جمعرات 3 مارچ 2016 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف الزامات پہلے بھی لگتے رہے مصطفی کمال کی باتیں نئی نہیں ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے خلاف کئی دہائیوں سے یہ باتیں چل رہی ہیں 1992ء کا آپریشن بھی انہی الزامات کے تحت ہوا تھا میں نہیں سمجھتا کہ مصطفی کمال نے کوئی نئی بات کی ہے انہوں نے کہا کہ رحمان ملک اور الطاف حسین کی ملاقاتوں کو علم ہے میرے سامنے ان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی (

متعلقہ عنوان :