ایف ایٹ کچہری میں سانحہ تین مارچ کے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ اور ویسٹ سمیت وکلاء اور ججز کی شرکت،شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

جمعرات 3 مارچ 2016 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایف ایٹ کچہری میں سانحہ تین مارچ کے حوالے سے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیاگیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ اورویسٹ سمیت وکلاء اور ججز کی شرکت شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں تین مارچ2014ء کو ایف ایٹ کچہری پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں شہداء اور زخمی ہونے والے افراد اور ان کے خاندان سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرک بار کے صدر سید محمد طیب اور ڈسٹرک سیشن جج ویسٹ کامران بشارت مفتی اور سیشن جج ایسٹ سہیل اکرام اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر طارق جہانگیری اور بڑی تعداد میں وکلاء اور تمام ججز نے شرکت کی اس موقع پر وکلاء کے نمائندوں نے اپنی تقریروں میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایف ایٹ کچہری حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کو وعدے کے مطابق معاوضہ بھی ادا کرے اور اس واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو جلد از جلد کیفرے کردار تک پہنچایا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وکلاء نے شکوہ کیا کہ تین مارچ کو جب دہشتگردوں نے ایف ایٹ کچہری میں خون کی ہولی کھیلی گئی اس وقت سیکورٹی پر معمور اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے بزدلی کا مظاہرہ کیا اور مقابلے کی بجائے بھاگنے کو ترجیح دی اور وکلاء ججز اور سائلین کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا

متعلقہ عنوان :