مصطفی کمال کی جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں، مفتی عبدالقادر جعفر

سابقہ وزیر داخلہ رحمان ملک کو شامل تفتیش کیاجائے ، علامہ قاری سجاد تنولی

جمعرات 3 مارچ 2016 22:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) اسلامی یکجہتی کونسل کے اراکین مفتی عبدالقادر جعفر، علامہ قاری سجاد تنولی، علامہ عبداﷲ بائی خیل، علامہ فیاض رشید، علامہ نورحمن الرحمانی، وقار قادری، حافظ نائلہ ، ڈاکٹر ثمینہ ،علامہ روشن دین الراشدی نے مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے بعد اپنے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی کمال کی جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں اور مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے عنوان کے مطابق سابقہ وزیر داخلہ رحمان ملک جو تمام ان باتوں سے باخبر تھے اُنہوں نے اُس اعلیٰ عہدے منصب پر فائز ہوکر اُس وقت اُن کے بیان ریکارڈ پر موجودہیں جب کراچی میں قتل وغارتگری کا بازار گرم تھا رحمن ملک کی جانب سے متعدد بار یہی بیان جاری ہوتارہا کہ کراچی میں تیسری قوت ان وارداتوں میں ملوث ہے اور اُنہوں نے نام لینا گوارا نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اُن کا یہ فعل پاکستان دشمنی پرمبنی ہے لہٰذا سابقہ ادوار کے حالات رحمن ملک اپنے ملک کے اداروں کو آگاہ کرتے رہے ہیں یا مصطفی کمال کے بقول کہ کراچی کے اکثر لڑکے ’’را‘ ‘ کے رابطے میں تھے اپنی رپورٹ اُن دیتے رہے ہیں۔ آخر میں اُنہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کی کراچی کے عوام کیلئے سابقہ کاوشوں کو اچھی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔