داتا دربار مسجد میں ممتاز حسین قادری کے ایصا ل ثواب کے لیے قرآن خوانی

جمعرات 3 مارچ 2016 22:12

داتا دربار مسجد میں ممتاز حسین قادری کے ایصا ل ثواب کے لیے قرآن خوانی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) داتا دربار مسجد میں ممتاز حسین قادری کے ایصا ل ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی جو کہ نماز ظہر کے بعد سے شر وع ہو کر نماز عصر تک جاری رہی۔

(جاری ہے)

قرآن خوانی میں ڈاکٹر محمد اشر ف آصف جلالی ،محمد شاداب رضا نقشبندی ،خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیا لوی ،قا ضی محمود احمد اعوان ، پیر سید ظہیرا لحسن شاہ،علامہ سیف اﷲ نقشبندی علامہ فاروق احمد ضیائی، قا ضی مظفر اقبال رضوی، پیر سید خرم ریاض شاہ، مفتی شمس الحق قادری، پیر شفیق کیلانی، مفتی محمد سلیم نقشبندی سمیت دیگر علماء ومشائخ نے کثیر تعدار میں شر کت کی۔

اس مو قع پراُنہوں نے کہا کہ غازی ملک ممتاز حُسین قادری شہیدؒ نے شہادت کو جس انداز سے چوم کے گلے لگایا یہ اس صدی کا منفرد کا ر نامہ ہے ۔اُنہوں نے عشق رسول کی انمنٹ داستان رقم کی ہے موت کے پھندے کو چو متے ہو ئے اُنہوں نے اﷲ کا شکر ادا کیا کہ میری قر بانی دربارِ رسا لت میں قبول ہو گئی ہے۔حکومت نے غیر ملکی آقا ؤں کو خو ش کر نے کے لیے قیا مت تک کے لیے بد بختی کو اپنا مقدر بنایا ہے جو داغ کبھی نہیں اُترے گا ۔ حکو مت آسیہ ملعونہ کو بھی فی الفور پھانسی دے۔

متعلقہ عنوان :