دودھ کی قیمت میں اضافے کے مثبت پہلوؤں کو دیکھا جائے،کمشنر کراچی
جمعرات 3 مارچ 2016 22:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) کراچی میں دودھ کی قیمت میں اضافے پر کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کی نرالی منطق سامنے آئی ہے جن کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت میں اضافے کے مثبت پہلوؤں کو دیکھا جائے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ ڈیری فارم، ہول سیلر اور ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے کامیاب مذاکرات کے بعد باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ شہریوں کو دودھ 80 روپے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہوگا لیکن حیرانی کی بات ہے کہ کراچی میں دودھ 70 روپے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب تھا جو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اچانک 20 روپے فی لیٹر بڑھا کر 90 روپے فی لیٹر کردیا گیا۔
دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جس کے بعد دودھ مافیا اور کمشنر کراچی کے درمیان 14 گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے جس کے بعد بالاخر کمشنر کراچی نیدودھ مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے 20 روپے اضافے کے بجائے 10 روپے اضافے پر اکتفا کرلیا۔(جاری ہے)
کمشنر کراچی نے عوام کو خوشخبری سنائی کہ انہیں اب دودھ 90 کے بجائے 80 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جو کہ بہرحال 10 روپے مہنگا ہی ہے کیوں کہ شہری اس سے قبل دودھ 70 روپے فی لیٹر کے حساب سے خرید رہے تھے۔ کمشنر کراچی نے نرالی منطق پیش کی کہ دودھ میں کمی کے مثبت پہلوؤں کو دیکھا جائے،امید ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرزقیمتوں میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.