سینیٹ نے مستقل مارکیٹ بل 2015 کی منظوری دیدی

جمعرات 3 مارچ 2016 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) سینیٹ نے مستقل مارکیٹ بل 2015 کی منظوری دیدی ۔ جمعرات کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں مستقل مارکیٹ کو منضبط کرنے کے بل (مستقل مارکیٹ بل 2015 ) کو منظور کیا جائے جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل کی ایوان سے شق وار منظوری لی اور بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :