ممتاز قادری کے ایثال ثواب کیلئے تقریب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 3 مارچ 2016 20:40

مصطفی آباد/للیانی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 03 مارچ۔2015ء)جامعہ مسجد مٹھوہ شاہ میں شہید ممتاز قادری کے ایثال ثواب کیلئے تقریب ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ غازی ممتاز قادری کامیاب جبکہ حکمران ناکام ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ادارہ دین رحمت مصطفی آباد کے زیر اہتمام جامعہ مسجد سید بابا مٹھوہ شاہ ولی میں غازی ممتاز قادری شہید کے ایثال ثواب کیلئے تقریبسے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ مولانا میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی پرنسپل جامعہ گلزار حبیب لتعلیم القرآن و الحدیث، محمدتاشفین،محمد عباس قادری، قاری غلام مجتباع،قاری لقمان،قاری غلام مصطفی،قاری محمد خلیل احمد،حافظ محمد انور علی، محمد وحید ،محمد سرور علی قادری ودیگر نے کہا کہ غازی ممتاز قادری شہید عالم اسلام کا فخر ہے ، اس کی نماز جنازہ نے تمام مکتبہ فکر کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر دیا ہے، اس کی نماز جنازہ میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے شرکت کی اور مختلف مسالک کے لوگ ان کے ایثال ثواب کے لئے تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے،مقررین نے مزید کہا کہ اﷲ نے حضور ؐ کا ذکر بلند کر دیا ہے، گستاخ رسول ؐ جہنم واصل ہوتے رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے، کیونکہ دنیا میں عاشقان رسولؐ موجود ہے، جو حضورؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، حضرت علامہ مولانا میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی نے کہا کہ جامعہ گلزار حبیب تعلیم القرآن و الحدیث میں غازی ممتاز قادری کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 20مارچ بروز اتوار دوپہر 12بجے تا نماز عصر تک فاتحہ خوانی صوبائی امیر جماعت اہلسنت پنجاب حضرت علامہ مولانامفتی محمد اقبال چشتی کا خصوصی خطاب ہو گا،