او جی ڈی سی ایل میں میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ،اقربا پروری کی انتہا ، نان ٹیکنیکل شخص کو بورڈ آف ڈائریکٹر کا رکن بنادیا گیا

سابق ڈسٹرکٹ ناظم رحمت سلام خٹک اثر ورسوخ کے ناجائز استعمال سے او جی ڈی سی ایل جیسے اہم ادارے کے بورڈ کے رکن مقرر

جمعرات 3 مارچ 2016 18:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) او جی ڈی سی ایل میں میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے اقربا پروری کی انتہا کر دی گئی ہے ۔بی اے پاس شخص کو بورڈ آف ڈائریکٹر کا رکن بنادیا گیا،رحمت سلام خٹک جو کرک کے سابق ڈسٹرکٹ ناظم ہیں اپنے اثر ورسوخ اور ملی بھگت کر کے او جی ڈی سی ایل جیسے اہم ادارے کے بورڈ کے رکن مقرر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن رحمت سلام خان خٹک صرف بی اے کی ڈگری رکھتے ہیں،ان کے پاس اوجی ڈی سی ایل کو درکار تجربہ ہے نہ تعلیم،لیکن اس کے باوجود وہ انتہائی اہم عہدے پر تعینات کردیئے گئے ہیں،رحمت سلام خٹک تعلیمی میدان میں تجربہ رکھتے ہیں جبکہ وہ ایک کنسٹرکشن کمپنی کے مالک بھی ہیں۔ذرائع کے مطابق رحمت سلام خٹک نہ او جی ڈی سی ایل کی انتظامیہ اور اپنے اثرورسوخ کے باعث ڈائریکٹر کا عہدہ حاصل کیا ہے ۔اس تعیناتی کے حوالے سے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی زاہد میر سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا