کراچی یونیورسٹی کی لیبارٹری نے ضلع کورنگی کو واٹر بورڈ کی طرف سے فراہم کئے جانے وا لے پانی کومضر صحت قرار دے دیا، لیا قت ساہی

جمعرات 3 مارچ 2016 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) یو سی 12 گرین ٹاؤن ویلفیئر ایسوسی ایشن شاہ فیصل ٹاؤن ضلع کورنگی کراچی کے کنوینر مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے کراچی یونیورسٹی کی لیبارٹری نے ضلع کورنگی کو واٹر بورڈ کی طرف سے فراہم کئے جانے والے صاف پانی کے نمونے حاصل کرکے اس کا ٹیسٹ کیا ہے اس کی روشنی میں جاری کردہ رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی یونیویرسٹی کی لیب کی رپورٹ کی روشنی میں اس وقت واٹر بورڈ کی طرف سے ضلع کورنگی کو پینے کا جو صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے وہ نہ صرف معضر صحت ہے بلکہ اس پانی کو استعمال کرنے سے بہت سی بیماریاں بھی جنم لے سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یو سی 12 گرین ٹاؤں شاہ فیصل کی عوام کی طرف اسی نوعیت کی درخواست ہائی کورٹ سندھ میں داخل کی گئی تھی کہ یو سی 12 گرین ٹاؤن کی عوام کو پینے کا جو صاف پانی واٹر بورڈ کی طرف سے فراہم کیا جا رہا اس لائن میں سیوریج کا گندہ پانی شامل ہوتا ہے اُ س وقت بھی اس پانی کا لیبارٹری ٹیسٹ کروایاگیا تھا اس رپورٹ میں بھی واٹر بورڈ کی طرف سے فراہم کردہ صاف پانی کو معضر صحت قرار دیا گیا تھا جس پر معزز عدالت نے واٹر بورڈ اور ڈپٹی کمشنر کورنگی کو حکم جاری کیا ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ہم نے ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کو خط بھی لکھا ہے کہ کراچی لیبارٹری کی رپورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اس علاقے کو کسی بڑی سانحہ سے محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر صاف پانی کی موجودہ لائن کو تبدیل کرکے نئی لائن جب تک نہیں ڈالی جائے گی اُ س وقت تک پینے کے پانی میں گندے پانی کو نہیں روکا جا سکتاہم امید کرتے ہیں سندھ حکومت کے ادارے محنت کشوں اور متوسط طبقے کی آبادیوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کرکے انصاف کے تقاضے پورے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :