شالیمار ایکسپریس سے پیسوں سے بھری الماری چوری، انتظامیہ نے ٹرین ڈرائیورسمیت عملے کے بیس سے زائد ارکان کولاہورریلوے پولیس کے حوالے کردیا

جمعرات 3 مارچ 2016 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) کراچی سے لاہور آنیوالی شالیمار ایکسپریس کی پیسوں سے بھری الماری چوری ہوگئی۔شالیمار ایکسپریس انتظامیہ نے ٹرین ڈرائیورسمیت عملے کے بیس سے زائد ارکان کولاہورریلوے پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق شالیمارایکسپریس گزشتہ روزکراچی سے لاہورکے لیے روانہ ہوئی توٹرین جب بہاولپورسٹیشن پر پہنچی توٹرین کی ڈائننگ کارمیں موجودالماری نامعلوم افراد نے چوری کرلی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الماری میں پچیس لاکھ روپے کیش موجودتھا،شالیمارانتظامیہ کے مطابق پیسے کرایہ کی مد میں ریلوے کوجمع کروانے تھے مگرراستے میں ہی نامعلوم افراد کی جانب سے الماری کوچوری کرلیاگیا۔ جب ٹرین لاہورپہنچی توانتظامیہ کی جانب سے ٹرین ڈرائیوراوردیگر تمام عملے کوگرفتارکرکے ریلوے پولیس کے حوالے دیا گیا۔پولیس کے مطابق تمام عمل سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جس کے بعدسکھر ڈویڑن میں مقدمہ درج کروانے کے بعدانہیں پولیس کے حوالے کر دیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :