ایل ڈبلیوایم سی نے ’8 “ممبران کی ملازمت توسیع کی سمری ارسال کردی

جمعرات 3 مارچ 2016 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء )لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی تین سالہ مدت ختم ہونے پرایل ڈبلیوایم سی حکام نے آٹھ ممبران کی آئندہ تین سالہ توسیع کی سمری ارسال کردی۔ کسی بھی نے ممبرکانام تجویزنہیں کیاگیاپرانے ممبررز ہی آئندہ تین سال کے لیے نامزد کیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں چیئرمین ایل ڈبلیوایم سی رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق،رکن صوبائی اسمبلی ماجدظہور،رافع عالم ایڈووکیٹ،سابق ڈی جی ریسکیوڈاکٹررضوان نصیرشامل ہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری فنانس،ای ڈی اوفنانس،سینئیرچیف آفیسرپی اینڈڈی کے نام بطورایکس آفیشل ممبرزشامل ہیں۔ ایل ڈبلیوایم سی کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی تین سالہ مدت بیس فروری کوختم ہوگئی تھی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر ، ڈی سی اوپر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی مدت میں توسیع کی منظوری دے گی۔ واضح رہے کہ ایل ڈبلیوایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی گیارہ نشستوں میں پہلے ہی تین نشستیں خالی ہیں۔