لیسکوکابجلی چوری اوراووربلنگ روکنے کا منصوبہ التواء کاشکار

جمعرات 3 مارچ 2016 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء):لیسکو کا بجلی چوری اور اووربلنگ روکنے کا منصوبہ وزارت پانی و بجلی اور پلاننگ کمیشن کے درمیان لٹک گیا۔ پلاننگ کمیشن نے منصوبے پرلاگت زیادہ ہونے کا اعتراض لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق لیسکو کا بجلی چوری اوراووربلنگ روکنے کا تیس ارب روپے کا منصوبہ تاحال پلاننگ کمیشن کے پاس التواء کا شکار ہے۔

کمپنی نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے تیس ارب روپے کی لاگت سے منصوبہ تیار کیا تھا۔

(جاری ہے)

منصوبہ لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد پلاننگ کمیشن کو ارسال کیا گیا تھا۔زرایع کے مطابق پلاننگ کمیشن نے فوائد کم اور لاگت زیادہ ہونے کا اعتراض لگا کر منصوبہ واپس بھیج دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی منصوبہ ہر صورت منظور کروانے کی کوشش کر رہی ہے۔ منصوبے میں جدید میٹرز کی تنصیب اور کنٹرول روم بنانے کی تجویز شامل ہے۔ ٹرانسفارمرز اور ٹرانسمیشن سسٹم کی اپ گریڈیشن بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ جبکہ لیسکو احکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ التواء کا شکار ہے فیصلہ ہونے کے بعد کام شروع کیا جا سکے گا